کاروار:27/مارچ(ایس اؤنیوز) اترکنڑا ضلع کا 20واں ضلعی کنڑا ساہتیہ سمیلن ہلیال تعلقہ کے تیرگاؤں دیہات میں منعقد ہونے جارہاہے،اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے اجلا س کا نشان (لوگو ) اجراءکرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی سطح کا کنڑا اجلاس ایک دیہی مقام پر منعقد ہونا بڑی خوشی ومسرت کی بات ہے۔ اجلاس ادیبوں اور عوام کے درمیان آپسی تبادلہ خیالات کا موقع فراہم کرے گا۔ اجلاس کو منظم اور بامعنی منعقد کرنے کی صلاح دی۔
کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس بالکل انوکھے اندازمیں اور ادب کی بنیادیات کو تحفظ بخشنے کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ کنڑا ادب اور زبان کو عوام کے قریب لے جانے کی اہم کوشش ہے۔ ضلع میں تعلقہ جات کے سمیلن اکثر دیہی مقامات پر منعقد کرتے ہوئے ایک الگ روپ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسی طرح ضلعی اجلاس بھی بہت سارے جدید یت اور بالکل انوکھے پروگراموں کو رواج دینے کی بات کہی۔ انہوں نے اجلاس کی کامیابی کے لئے تنظیموں اور اداروں کے تعاون کی اپیل کی۔ اجلاس کا لوگو تیار کرنے والے سنتوش کمار مہیندلے، کاروار تعلقہ صدر ناگراج ہرپنہلی ، امیش منڈلی، خلیل اللہ خان سمیت دیگر ذمہ داران موجو د تھے۔